پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد ہوگی، اور اس سلسلے میں تمام ضروری شرائط کو قبول کر لیا گیا ہے۔
پی سی بی کے ذرائع کے مطابق ہائبرڈ ماڈل کے معاہدے پر دستخط آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہیں، جس کے بعد آئی سی سی خود اس کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ مزید یہ کہ پی سی بی نے ایونٹ کے لیے کسی زرتلافی کا مطالبہ نہیں کیا۔
دوسری جانب، بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پانے والے ہائبرڈ ماڈل کو منظوری دے دی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ماڈل میں زیادہ تر تجاویز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پیش کی گئی ہیں، جنہیں تسلیم کر لیا گیا ہے۔
طے شدہ معاہدے کے مطابق 2026ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم بھارت کا دورہ نہیں کرے گی، جبکہ پاک بھارت میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اسی طرح 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی اور اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی۔
ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت دبئی کو بطور وینیو مقرر کرنے پر زور دے رہا ہے، جبکہ پاکستان اپنے میچز کے لیے دبئی، بنگلادیش، اور سری لنکا سے رابطے میں ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے میچز کی منتقلی پر پاکستان کو زرتلافی کی پیشکش کی تھی، لیکن چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس پر کوئی اضافی معاوضے کا مطالبہ نہیں کیا۔ تاہم، انہوں نے اس کے بدلے آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ 2027 کی میزبانی کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
مزید برآں، چیمپئنز ٹرافی کے لیے تین سالہ فیوژن ماڈل کو کل آئی سی سی سے منظوری ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد اس کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔