قومی فضائی کمپنی کے طویل عرصے سے غیر فعال طیاروں میں سے ایک مزید طیارہ بحال ہو کر فضائی بیڑے کا حصہ بن گیا۔
پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ فضائی بیڑے کی توسیع کا عمل جاری ہے، اور حال ہی میں ایک اور طویل غیر فعال اے ٹی آر ماڈل طیارہ آپریشن کے لیے فعال کر دیا گیا ہے۔ اس طیارے کی شمولیت سے گلگت، سکھر، تربت اور گوادر کی پروازوں کی سہولت اور استعداد میں اضافہ ہوگا۔
یاد رہے کہ 22 دسمبر کو بھی پی آئی اے کے بیڑے میں ایک ایئربس 320 ماڈل طیارہ شامل کیا گیا تھا۔ سی ای او پی آئی اے کے مطابق، شیڈول کی پابندی اور بروقت پروازوں کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔ پی آئی اے نے اپنی آن ٹائم پرفارمنس کے لیے 90 فیصد کا ہدف مقرر کیا ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر کامیابی سے حاصل کیا جا رہا ہے۔