جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹروں نے شدید پاؤں کی تکلیف کے باعث مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ ہفتے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان کو بائیں پاؤں میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے نتیجے میں ان کی انگلیاں نیلی پڑ گئیں اور سوجن بھی ہو گئی۔
معالجین نے ان کا ابتدائی معائنہ کرنے کے بعد انہیں چلنے پھرنے سے سختی سے منع کیا اور مکمل آرام کی ہدایت کی۔ اس وقت مولانا فضل الرحمان کو مکمل بیڈ ریسٹ کی تجویز دی گئی ہے تاکہ ان کی حالت میں بہتری آئے۔