اسلام آباد۔او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بیٹانی-2 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق، یہ دریافت ولی بلاک کی ساماناسک فارمیشن میں کی گئی ہے، جو وہاں کی پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے۔ اس فارمیشن سے یومیہ 2.14 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 74 بیرل کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بیٹانی-2 کنواں ساماناسک فارمیشن میں او جی ڈی سی ایل کی ایک اہم کامیابی ہے، جس کے ذریعے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔