بیجنگ۔ہانگ کانگ، سنگاپور، ملائیشیا اور فلپائن سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں سال 2025 کا خوش دلی سے استقبال کیا گیا اور مختلف مقامات پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، چین میں نئے سال کی آمد سے قبل صدر شی جن پنگ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملکی معیشت کے درست سمت میں ترقی کی خوشخبری دی اور عوام کو اس کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔
دوسری طرف، جنوبی کوریا میں سال نو کا جشن روایتی جوش و خروش سے نہیں منایا گیا۔ 29 دسمبر کو موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آنے والے طیارہ حادثے کے باعث 179 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی، جس کے بعد ملک میں سات روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔
سیول کی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ نئے سال کا آغاز گھنٹی بجا کر اور حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کرکے کیا جائے گا۔