کراچی کے ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک کرنے کے مقدمے میں ڈاؤ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر محمد فاروق کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا اور کہا کہ ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک ہونے کے حوالے سے فرانزک رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ یہ تعین ہونا باقی ہے کہ ملزم کا پیپر لیک ہونے میں کیا کردار تھا۔ ملزم کیخلاف پیکا ایکٹ کی دفعات لگائی گئی ہیں، جو کہ قابل ضمانت ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اس مقدمے میں تحقیقات کرتے ہوئے محمد فاروق کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔