نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدن سے رابطہ کر کے شام کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق، اسحاق ڈار اور ہاکان فیدن کے درمیان یہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے شام کی ابھرتی ہوئی صورت حال پر گفتگو کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے شام میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کی تفصیلات فراہم کیں۔
اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا تاکہ پاکستانی شہریوں کی حفاظت کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔
اس سے قبل دفتر خارجہ نے شام میں اپنے شہریوں کے لیے کرائسز یونٹ فعال کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ شام میں موجود تمام پاکستانی محفوظ ہیں اور وہ سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔