سعودی عرب: سعودی عرب کی ایک معروف کمپنی نے کھجور سے مشروب تیار کرلیا ہے اور اب اس کے باقاعدہ آغاز کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیتی کمپنی “تراث المدینہ” نے کھجور سے تیار کردہ مشروب “میلاف کولا” کی لانچ کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
ریاض میں جاری کھجور میلے کے دوران وزیر وزارعت عبدالرحمان الفضلی اور کمپنی کے سی ای او بندر القحطانی کی موجودگی میں اس نئے مشروب کا تعارف کرایا گیا۔
کمپنی کے عہدیداروں کے مطابق، کھجور سے تیار ہونے والی دیگر مصنوعات بھی جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی اور میلاف کولا کی تیاری میں عالمی فوڈ اسٹینڈرڈز کی تمام ضروریات کا مکمل خیال رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے تحت جولائی 2023 میں “سوانی” کے نام سے ایک کمپنی قائم کی گئی تھی، جس کا مقصد اونٹنی کے دودھ سے مختلف مصنوعات تیار کرنا اور انہیں مارکیٹ میں متعارف کرانا تھا۔