قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کو جوش دلانا شروع کر دیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ کل (اتوار) سے شروع ہوگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 12 بجے کھیلا جائے گا۔
زمبابوے کے خلاف اس سیریز میں پاکستان نے تین اہم کرکٹرز، بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا ہے، اور ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کپتان محمد رضوان کھلاڑیوں اور معاون عملے کے ساتھ پرجوش انداز میں گفتگو کر رہے ہیں، اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان کو زمبابوے کے خلاف سیریز میں اپنے نوجوان کرکٹرز کو آزمانے کا موقع مل رہا ہے تاکہ ان کی خوبیوں اور خامیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔