بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان جلد ہی مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کیمیو رول ادا کرتے نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، شاہ رُخ خان سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم “لو اینڈ وار” کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، اور وکی کوشل مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ رپورٹس کے مطابق، شاہ رُخ خان کا کردار فلم کے دوسرے حصے میں ایک اہم مگر مختصر ہوگا، جس میں ان کا اور رنبیر کپور کا ایک جذباتی اور سنسنی خیز سین شامل ہوگا۔
شاہ رُخ خان نے حال ہی میں اس فلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی سے ملاقات کی ہے تاکہ اپنے کردار پر بات چیت کی جا سکے۔ اگر یہ معاہدہ حتمی شکل اختیار کر لیتا ہے، تو شاہ رُخ خان جنوری 2025 میں اپنے سین کی شوٹنگ شروع کریں گے۔
یاد رہے کہ فلم کی پروڈکشن کا آغاز ہو چکا ہے اور رنبیر کپور نے شوٹنگ شروع کر دی ہے، جب کہ عالیہ بھٹ اور وکی کوشل بھی جلد ہی شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔
کہا جا رہا ہے کہ “لو اینڈ وار” کی ریلیز مارچ 2026 میں متوقع ہے، اور اگر شاہ رُخ خان کا کردار فائنل ہو جاتا ہے تو یہ فلم ایک یادگار اور بلاک بسٹر ثابت ہو سکتی ہے۔