اسلام آباد۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ انشاءاللہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کر کے اپنے مطالبات کو منوا کر ہی دم لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا نعرہ “اب نہیں تو کبھی نہیں، ہم نہیں تو کون” اب حقیقت بن کر سامنے آنے والا ہے، اور وقت آچکا ہے کہ قوم فیصلہ کرے کہ وہ ظلم کے نظام کا مقابلہ کرے گی اور انصاف حاصل کرے گی یا پھر غلامی کو قبول کرے گی۔
علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارے اور ہماری آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، اور ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ ان کے مطابق مذاکرات بھی بانی چیئرمین کی رہائی کے بعد شروع ہوں گے اور اس کے بعد ان میں مزید پیشرفت ہوگی۔
وزیراعلیٰ کے پی نے یہ واضح کیا کہ تحریک انصاف کا نظریہ ان کا جنون ہے، اور جنون کبھی نہیں مر سکتا بلکہ وقت کے ساتھ بڑھتا ہے۔