لاہور۔پاکستانی اداکارہ یشما گل نے روایتی رشتہ تلاش کرنے والی آنٹیوں کے مطالبات سے تنگ آ کر شادی کے لیے ایک ایپ پر اپنا پروفائل بنا لیا۔ اس کے نتیجے میں انہیں دنیا بھر سے شادی کے خواہشمند افراد کی جانب سے 10 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔
مداحوں کے لیے سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آیا یشما گل اپنے لیے محبت کا رشتہ کہاں ڈھونڈیں گی اور کس کے ساتھ اپنا رشتہ جوڑیں گی۔
یشما گل نے ایک ٹی وی شو میں اس بات کا اعتراف کیا کہ آج کل اچھا رشتہ تلاش کرنا بہت مشکل اور مہنگا ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے ایک میرج بیورو سے رابطہ کیا تو وہاں سے 8 لاکھ روپے کی فیس کا مطالبہ کیا گیا تھا، جو ان کے لیے کافی غیر متوقع اور بھاری تھا۔