پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد (باؤنڈری) نہ ہوتی تو پاکستانی اداکار بھارت میں ٹاپ پر ہوتے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار حالیہ کامیاب ڈرامے “کبھی میں کبھی تم” کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کیا۔
ویڈیو میں بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ “ہمارے ڈرامے بھارت میں بھی بہت دیکھے اور پسند کیے جاتے ہیں۔ ہمارے بچے تو وہاں ہٹ ہو چکے ہیں۔ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد نہ ہوتی اور یہ جھگڑے نہ ہوتے تو آج ہمارے نوجوان اداکار بھارت میں ٹاپ پر ہوتے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “کبھی میں کبھی تم” میں تمام اداکاروں نے دل سے کام کیا، اور خاص طور پر فہد مصطفیٰ کی واپسی نے سب کو حیران کن انداز میں متاثر کیا۔ فہد مصطفیٰ نے سالوں بعد اس ڈرامے میں واپسی کی اور آ کر سب کو دنگ کر دیا۔
بشریٰ انصاری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ “اگر کانٹینٹ اچھا ہو، تو لوگ اسے پسند کرتے ہیں، چاہے اداکاروں کے کپڑے بولڈ ہوں یا سادہ، لوگوں کو اچھا مواد چاہیے ہوتا ہے۔”
یاد رہے کہ بشریٰ انصاری نے “کبھی میں کبھی تم” میں فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ اس ڈرامے میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کی جوڑی کو ناظرین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے۔