ایڈیلیڈ ۔پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچز کی ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں کینگروز کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے پاکستان کو 137 رنز کا ا?غاز فراہم کیا
صائم ایوب نے 82 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ عبداللہ شفیق 64 اور بابراعظم 15 رنز بناکر ناٹ ا?و¿ٹ رہے۔
پہلے بیٹنگ ،کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم 35 اوورز میں 163 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی تھی، اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم 21 کے مجموعی اسکور پر جیک فریزر-میک گرک 13 رنز بناکر شاہین کا شکار بنے، میتھیو شارٹ بھی 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔
آسٹریلوی بیٹر جوش انگلس 18 اور مارنس لبوشین 6، اسٹیو اسمتھ 35، آرون ہارڈی 13، گلین میکسویل 16، پیٹ کمنز 13، ایڈم زمپا 18، مچل اسٹارک ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے تھے۔
پاکستان کی جانب سے حارث روف نے 5 شاہین آفریدی 3 جبکہ محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔