سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل کلارک نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کلین سوئپ شکست کی وجہ ذہنی تھکاوٹ کو قرار دیا ہے۔
بارڈر گواسکر ٹرافی کے آغاز سے قبل ایک انٹرویو میں مائیکل کلارک نے بھارتی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر روہت شرما کی قیادت میں بھارت کی شکست کی بڑی وجہ کھلاڑیوں کی ذہنی تھکاوٹ تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج سے صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ تھکے ہوئے ہیں، اور انہیں اس وقت ذہنی اور جسمانی طور پر ریفریشمنٹ کی ضرورت ہے۔
کلارک نے امید ظاہر کی کہ بھارت کے اہم بیٹرز، روہت شرما اور ویرات کوہلی، برڈر گواسکر ٹرافی سے قبل مکمل ردھم میں واپس آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کھلاڑیوں کی قابلیت اور تجربہ اس مشکل وقت میں اہم ثابت ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم اس بات سے آگاہ ہے کہ انہوں نے آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس بار بھی وہ یہاں کافی ٹیلنٹ اور خود اعتمادی کے ساتھ آئیں گے۔
واضح رہے کہ بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز کا آغاز 22 نومبر سے پرتھ میں ہوگا، جس کے بعد ایڈیلیڈ، برسبین، میلبرن اور سڈنی میں میچز ہوں گے۔