کراچی: امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی سطح پر سونے، خام تیل اور دیگر کموڈٹیز کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑے ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 65 ڈالر کی کمی کے ساتھ 2662 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی آئی۔ جمعرات کو 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 5400 روپے کمی کے ساتھ 276800 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 4630 روپے کی کمی سے 237311 روپے تک آگئی۔
اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 130 روپے کمی سے 3300 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 111.46 روپے کمی کے ساتھ 2829.21 روپے کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اس کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کے خریداروں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے احتیاطی رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔