بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور کی 2023 کی کامیاب فلم “اینمل” میں ان کے کردار رنوِجئے سنگھ کی پرفارمنس نے شائقین پر گہرا اثر چھوڑا، اور فلم کے پوسٹ کریڈٹس سین نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اگلا سیکوئل “اینمل پارک” بننے جا رہا ہے، جس نے مداحوں میں مزید جوش و جذبہ پیدا کر دیا ہے۔
حال ہی میں، “اینمل پارک” کے بارے میں بات کرتے ہوئے پروڈیوسر بھوشن کمار نے تصدیق کی کہ یہ پروجیکٹ حقیقت بننے جا رہا ہے اور اس کی شوٹنگ چھ ماہ بعد شروع کی جائے گی۔ بھوشن کمار نے کہا، “ہم چھ ماہ کا وقفہ لیں گے اور پھر فوراً ‘اینمل پارک’ کی شوٹنگ شروع کر دیں گے۔”
دوسری جانب، فلم ساز سندیپ ریڈی وانگا، جو اس وقت پربھاس کے ساتھ اپنی تلگو فلم “اسپرٹ” پر کام کر رہے ہیں، نے کہا کہ وہ جلد “اینمل” کی دنیا میں واپس جانے کے لیے پرجوش ہیں۔ رنبیر کپور نے بھی اس سیکوئل کے بارے میں اپنے جوش کا اظہار کیا اور بتایا کہ ونگا نے انہیں “اینمل پارک” کے کچھ مناظر سنائے ہیں، جنہوں نے انہیں مزید تجسس میں ڈال دیا۔
علاوہ ازیں، رنبیر کپور اس وقت نیتیش تیواری کی “رامائن” اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم “لو اینڈ وار” پر کام کر رہے ہیں، جس میں وہ عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کے ساتھ نظر آئیں گے۔