کراچی: سندھ کابینہ نے ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کے لیے 23 کروڑ 21 لاکھ 40 ہزار روپے کی منظوری دے دی ہے۔
میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے ہونے والا یہ ٹیسٹ آئندہ 6 ہفتوں میں آئی بی اے سکھر کے زیر اہتمام دوبارہ لیا جائے گا۔
بدھ کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے حوالے سے محکمہ صحت کو پی ایم ڈی سی کے تعاون سے ویجیلنس کمیٹی بنانے کی ہدایت دی۔
انہوں نے سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو یہ بھی ہدایت کی کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان کم از کم ایک ماہ پہلے کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ٹیسٹ میں صوبے میں پڑھائے گئے نصاب کو شامل کیا جائے گا، اور گزشتہ سال کے نتائج اس سال تسلیم نہیں کیے جائیں گے۔
انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ آئی بی اے سکھر کے تعاون سے ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کو مکمل طور پر شفاف بنانے کو یقینی بنائے۔