بالی وڈ میں پاکستانی گانے ہمیشہ پسند کیے جاتے ہیں، تاہم اکثر اوقات پاکستانی گلوکاروں کو ان کا حق نہیں دیا جاتا۔ مگر حال ہی میں بھارتی گلوکار اور ریپر یو یو ہنی سنگھ نے ایک نئی مثال قائم کی ہے جسے مداحوں نے سراہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہنی سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پاکستان کے مشہور سرائیکی گانے “بسمہ اللہ کراں” کو گاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس ویڈیو میں سب سے قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہنی سنگھ نے اس گانے کے اصل گلوکار ندیم عباس کا نام لے کر انہیں بھرپور کریڈٹ دیا۔ ہنی سنگھ نے اپنے پرفارمنس کے دوران پاکستانی گلوکار کا ذکر کیا اور انہیں اس گانے کا حق دیا، جس پر حاضرین نے زبردست داد دی۔
ہنی سنگھ کا یہ عمل پاکستانی گلوکاروں کے لیے عزت و احترام کا پیغام سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ یہ بہت کم ہوتا ہے کہ بھارتی فنکار پاکستانی گانے گانے کے دوران اصل گلوکار کا ذکر کریں۔
یاد رہے کہ ندیم عباس لونے والا نے “بسمہ اللہ کراں” کو 2015 میں اپنی البم میں شامل کیا تھا، اور یہ گانا پاکستانی موسیقی کی دنیا میں مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ ہنی سنگھ نے اس گانے کو اپنی پرفارمنس میں شامل کرکے نہ صرف اس کی مقبولیت میں اضافہ کیا بلکہ ایک خوبصورت پیغام بھی دیا کہ موسیقی کے ذریعے دونوں ممالک کے فنکاروں کے کام کا احترام کیا جائے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔