شمالی غزہ میں اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں دو کثیر منزلہ عمارتیں تباہ ہوئیں، جس کے باعث 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ حکومت کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق، اسرائیل نے ان عمارتوں کو نشانہ بنایا جہاں 170 افراد پناہ گزین کے طور پر مقیم تھے۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی محاصرے اور حملوں کی وجہ سے شمالی غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے کوئی سول ڈیفنس یا ریسکیو ادارہ موجود نہیں ہے، جس سے حالات مزید ابتر ہوگئے ہیں۔
غزہ حکومت نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے، اور اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی امریکہ، فرانس اور برطانیہ اس صورت حال کے ذمہ دار ہیں۔