قاہرہ: مصر میں اہراموں کے اوپر پیراگلائڈنگ کرنے والے ایک سیاح نے ایک حیرت انگیز منظر دیکھا جب اس نے 118 اہراموں میں سب سے بڑے اہرام گیزا کی چوٹی پر ایک کتا دیکھا۔
یہ سیاح، مسٹر لینگ، اکثر ان یادگاروں کے اوپر پیراگلائیڈنگ کرتا ہے کیونکہ اہرام پر چڑھنا سخت منع ہے۔ جب وہ اہرام کی ہزاروں فٹ کی بلندی پر تھا، اس نے کچھ حرکت دیکھی اور قریب سے معلوم ہوا کہ یہ ایک کتا ہے جو پرندوں کا پیچھا کرتے ہوئے اہرام کی چوٹی تک پہنچ گیا تھا۔
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کتا وہاں کیسے پہنچا اور نیچے کیسے اترا۔
اس غیر متوقع منظر نے سوشل میڈیا صارفین میں دلچسپی پیدا کر دی ہے، کیونکہ حفاظتی خدشات کی بنا پر اہرام پر چڑھنا سختی سے منع ہے۔
کتے کی اس چڑھائی نے آن لائن تجسس کو جنم دیا، ایک صارف نے لکھا، “اب یہ اس کا اہرام ہے۔ اس نے اسے فتح کر لیا ہے۔” جبکہ ایک اور نے مذاق میں کہا، “کبھی کبھی آپ کو سب سے اونچی پہاڑی پر چڑھنا پڑتا ہے اور کچھ پرندوں پر بھونکنا پڑتا ہے۔”