ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ذیابیطس کی ایک عام دوا، میٹفارمن، پروسٹیٹ کینسر کی دوا کے مضر اثرات کو زائل کر سکتی ہے۔
ہارمون تھراپی پروسٹیٹ کینسر کے علاج کے لیے ایک عام اور مؤثر طریقہ ہے۔ تاہم، یہ علاج وزن میں اضافے اور قلبی بیماری کے خطرات، بشمول ٹائپ 2 ذیابیطس، میں اضافہ کر سکتا ہے۔
تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ جب میٹفارمن کو کینسر کے علاج کے ساتھ استعمال کیا گیا تو مریضوں کے وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی سطح میں کمی کا مشاہدہ کیا گیا۔
برطانیہ میں محققین نے 1800 سے زائد افراد پر میٹفارمن کے ہارمونل نقصانات کا معائنہ کیا۔ یہ مطالعہ سات برس سے زیادہ کے عرصے تک جاری رہا، جس میں دوا کو جسم کے شوگر اور چکنائی سے توانائی حاصل کرنے کے عمل کو بہتر کرنے میں مؤثر پایا گیا۔
میٹفارمن جسم کو انسولین کو مزید مؤثر طریقے سے استعمال کرنے اور بلڈ شوگر کی سطح کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے اضافی گلوکوز ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں کمی آتی ہے۔
پروسٹیٹ کینسر کا سب سے عام علاج ہارمون تھراپی ہے، جو ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار کو روکنے پر مرکوز ہے، کیونکہ یہ ہارمون پروسٹیٹ کینسر کی بڑھوتری میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اگرچہ ہارمون تھراپی اس بیماری کا علاج نہیں کر سکتی، لیکن یہ مریضوں کی زندگی میں اضافہ کر سکتی ہے یا ریڈیو تھراپی یا سرجری سے پہلے رسولیوں کی نمو کو سست کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔