بھارت نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 11 رنز سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
سینچورین میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ بھارت کے لیے تلک ورما نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 56 گیندوں پر 107 رنز بنائے، جو ان کی کیریئر کی بہترین اننگز رہی۔ اس کے علاوہ ابھیشیک شرما 50 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بیٹر رہے۔ ہاردک پانڈیا نے 18، رمن دیپ سنگھ نے 15، رنکو سنگھ نے 8، کپتان سوریا کمار یادو 1 اور سنجو سیمسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ اکشر پٹیل 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج، اینڈائل سِملین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ مارکو جینسن نے 1 وکٹ لی۔
جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 220 رنز کے تعاقب میں 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز ہی بنا سکی۔ مارکو جینسن نے 17 گیندوں پر 54 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ ہینرک کلاسن نے 41، کپتان ایڈن مارکرم نے 29، ریزا ہنڈرکس نے 21، رائن رِکلٹن نے 20، ڈیوڈ ملر نے 18 اور ٹرسٹن اسٹبز نے 12 رنز بنائے۔ اینڈائل سِملین اور جیرالڈ کوٹزے بالترتیب 5 اور 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 3، ورون جکرورتی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے 1، 1 وکٹ لی۔