پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے رویے سے ناراض لیگ اسپنر عثمان قادر کی اہلیہ صوبیہ نے بھی اپنے شوہر کی ریٹائرمنٹ پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
گزشتہ روز عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، جس نے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ سابق کرکٹرز کو بھی حیران کر دیا۔
صوبیہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ “آج میرے لیے بطور پاکستانی ایک سیاہ دن ہے۔ پاکستان میں من پسند افراد کو نوازا جاتا ہے اور اقربا پروری پائی جاتی ہے۔”
انہوں نے مزید لکھا کہ “یہ دونوں خامیاں ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں، اور ہم حقدار افراد کو سپورٹ کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔”
اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ “آئیں ہم سب میرٹ اور حقیقی معنوں میں ترقی کے لیے جدوجہد کریں۔”
عثمان قادر، جو کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے ہیں، نے پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے اور 25 ٹی20 میچز میں نمائندگی کی ہے۔
ریٹائرمنٹ کے اعلان میں انہوں نے پی سی بی کی جانب سے مواقع کی کمی اور غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی پالیسی کے سبب دلبرداشتہ ہونے کا ذکر کیا تھا، اور کہا کہ ان کا پاکستان کرکٹ میں سفر شاندار رہا، اور پاکستان کی نمائندگی ان کے لیے اعزاز ہے۔