بیروت :حزب اللہ نے ایک ہی دن میں 17 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، لیکن اسرائیلی فوج نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔حزب اللہ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے جھڑپوں کے دوران 17 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلامی مزاحمتی آپریشن روم اپنے معتبر سیکیورٹی ذرائع سے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتا ہے، اور بہادر جنگجوؤں کے معرکوں میں صہیونی دشمن کی ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان پر زمینی حملے کے بعد سے اب تک صرف 9 فوجی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔