اسلام آبا د۔چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسن نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان پر بات چیت کی گئی۔چیئر مین ایف بی آر نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے منظور کردہ ٹرانسفارمیشن پلان کے بارے میں اعتماد میں لیا ،ملاقات میں پاکستان ریزز ریونیو پراجیکٹ کے تحت کئے جانے والے انیشیٹیوز کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی،چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اصلاحات کا مقصد محصولات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنا ہے۔اس موقع پر ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسن نے کہا کہ ورلڈ بینک ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔