اسلام آباد۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نواز دیا۔ملائیشین وزیراعظم کو نشان پاکستان دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، اور گورنر پنجاب بھی موجود تھے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیراعظم تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں، اور وہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا آج وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے گرمجوشی سے استقبال کیا، جہاں انہیں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔بعد ازاں، دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کا تبادلہ کیا گیا۔