اسلام آباد۔کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمٹیڈ ( پی ٹی سی ایل) کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور اس کی ذیلی کمپنی ’اوریئن ٹاورز پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے 100فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول اور دونوں کمپنیوں کے انضمام کی درخواست کے دوسرے مرحلے کے جائزہ کی سماعت کمپٹیشن کمیشن میں جمعرات کے روز بھی جاری رہی۔ سماعت چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، ممبر سلمان امین اور عبد الرشید شیخ پر مشتمل بینج نے کی۔
سی سی پی ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کا گہرائی سے تجزیہ کر رہا ہے اور خصوصاَ مارکیٹ پاور کے اہم ارتکاز، متعلقہ مارکیٹ میں کمپٹیشن حرکیات اور مجوزہ انضمام کے ممکنہ اثرات پر توجہ دی جا رہی ہے۔ کمیشن ان سماعتوں میں اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنی گذارشات پیش کرنے کا بھرپ±ور موقع ملے۔
حالیہ سماعت میں، ٹرانسورلڈ ایسوسی ایٹس کے چیف آپریٹنگ آفیسر آصف انعام اور ا±ن کی قانونی مشیر محترمہ رابعہ کیانی نے سی سی پی پر زور دیا کہ وہ مارکیٹ میں کمپٹیشن کو برقرار رکھنے کے لئے احتیاطی اور اصلاحی دونوں طریقوں کو نافذ کرے اور اس سلسلے میں برطانیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی طریقوں کو مدنظر رکھے۔ ٹیلی نار پاکستان کی نمائندگی ایڈووکیٹ اینیٹ آرسیٹ، نائب صدر نے کی، ان کے ہمراہ کونسلر شبیر ہریانوالا تھے، جنہوں نے مجوزہ مرجر کی حمایت میں دلائل دئے۔
سی سی پی کی گذشتہ سماعتوں میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے سینئر وکیل راحت کونین حسن اور لیگل اوریکلز کے پارٹنر مصطفی منیر احمد ، جاز ٹیلی کام کے وکیل خالد ابراہیم اور وطین ٹیلی کام لمیٹڈ کے وکیل میاں سمیع الدین اپنے دلائل پیش کر چ±کے ہیں۔
سی سی پی کے عہدیداروں میں جناب شہزاد حسین (ڈائریکٹر جنرل/رجسٹرار)، بیرسٹر عنبرین عباسی، حافظ نعیم، جناب ارشد جاوید (لیگل ڈیپارٹمنٹ)، مریم پرویز (ایچ او مرجر ڈیپارٹمنٹ)، عمر شیخ (جوائنٹ ڈائریکٹر) اور نعمان احمد (اسسٹنٹ ڈائریکٹر) شامل تھے۔سماعت اگلی پیشی کے اعلان تک ملتوی کر دی گئی ہے۔