اسلام آباد ۔فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اندر بیٹھ کر لاشیں گرانے کی تیاری کررہا ہے ،ان کو پریشانی ہے کہ ایس آئی ایف سے سے آئی پی پی ایز کے پلیٹ فام سے حل ہو رہا ہے ،ان کو پریشانی ہے کہ ملک سیدھی پٹری پر چل رہا ہے ، پٹرول سستا ہو رہا ہے
جمعرات کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ 26 اکتوبر 2022 کو ایک پریس کانفرنس کی تھی ،آج دو سال بعد بھی اسی جگہ کھڑے ہیں ،تحریک انصاف کو اب لاشیں چائیں ،جو کچھ ہو رہا ہے اس سب کی ٹائمنگ بہت اہم ہے ، بانی پی ٹی آئی کو پریشانی یہ ہے کہ میرے اقتدار کے لیے لاشیں گرا دو ،میری والدہ کا انتقال ہوا تو ان کا سوشل میڈیا پر تمسخر اڑایا گیا ،ہم کوشش کریں گے کہ جس حد تک ہم سمجھا سکتے ہیں سمجھائیں ،بانی پی ٹی آئی سب سے پہلے اپنے بیٹوں کو یہاں لائیں ،اگر وہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ ایک بڑے کاز کے لیے کام کر رہے ہیں ،سب سے پہلے وہ اپنی پارٹی میں غلامی ختم کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون ہے کہ آپ کسی کے اوپر تشدد نہیں ہے ،گنڈا پور میرا دوست رہ چکا وہ ہمارا کولیگ رہا ہے ،ا س کی زندگی بھی اہم ہے ،وہ کہہ رہے ہیں کہ اگرچہ قانون کے مطابق ریڈ زون جانا منع ہے لیکن ہم جائیں گے ،آپ کیوں ایسی راہ پر چل پڑے ہیں ، اگر کسی کو گولی لگ گئی تو ایف آئی آر آپ کے خلاف ہو گی ،آپ کے ذہن میں غلامی ہے ، آپ یہود کی غلامی کر رہے ہیں ،جو سی ایم ہے وہ بدمعاشی کر رہا ہے ،آپ خیبر پختونخوا کے واسائل کو اپنے احتجاج کے لیے استعمال کر رہے ہیں ،فوج پی ٹی آئی کے دور میں بھی اچھا کام کر رہی تھی ،جب فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تب بھی میں اس کے خلاف تھا ، میں نے نقصان اٹھایا ،عدلیہ کو اپنا رول پلے کرنا چائیے ، اگر آلو پیاز پر نوٹس ہو سکتا تو یہ تو رٹ کا مسلہ ہے
فیصل واوڈا نے کہا کہ گنڈاپور کون ہے ، وہ تو ایک پیادہ ہے،پی ٹی آئی لاشوں کا ڈھیر کا انتظار کر رہی ،کے پی کے کے لوگ بھی ہمارے بچے ہیں ،آپ ہیں کون کہ آپ افغانستان سے بات کریں گے ، کیا آپ اس ملک کے باپ ہیں۔انہوں نے کہا کہ گنڈا پور میرا دوست رہ چکا ہے۔ کے پی کے میں کرپشن ہورہی ہے۔ گنڈا پور قوم کو گمراہ کررہا ہے۔ غلامی کررہے ہیں،کے پی کے کا سی ایم گالی دے رہا ہے۔ کے پی کے وسائل خرچ کیے جارہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے فیض حمید کو اپنا باپ بنالیا تھا۔ ہماری عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ گنڈا پور ایک پیادہ ہے۔کے پی کے کے عوام بھی ہمارا حصہ ہیں۔ عمران خان نے بدمعاشی کی سیاست کرنی ہے۔