آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں چمچماتی ٹرافی کے حصول کے لیے ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز ہو رہا ہے، جس میں 10 ٹیمیں مدمقابل آئیں گی اور دنیا کی 150 بہترین خواتین کرکٹرز ایکشن میں ہوں گی۔
افتتاحی روز گروپ آف ڈیتھ کی ٹیمیں پاکستان اور سری لنکا شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 6 بجے مدمقابل ہوں گی، جبکہ اسی دن بنگلادیش کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف چیلنج درپیش ہوگا۔
یہ ایونٹ 18 روز جاری رہے گا، جس میں پاکستان کو گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ سے قبل اسکاٹ لینڈ اور بنگلادیش کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے، لیکن دونوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود، کھلاڑیوں کا عزم بلند ہے اور وہ ایونٹ میں بہتر کارکردگی کے لیے تیار ہیں۔
گزشتہ روز ٹیم نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں سخت گرمی میں ٹریننگ کی، جس میں دیگر کوچز نے بھی کھلاڑیوں کو اہم میچز کے لیے تیاریوں کی مشقیں کرائیں۔