پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ کے آغاز سے قبل سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے شائقین کو سہولیات فراہم کرنے اور مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
چیف پولیس آفیسر (سی پی او) صادق ڈوگر کے مطابق، ملتان ٹیسٹ کے لیے 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے تعینات کیے جائیں گے تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حفاظتی پروٹوکول کو مزید سخت کرنے کے لیے اسٹیڈیم کے گرد اہم علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
میچ میں شرکت کرنے والے شائقین کے لیے فاطمہ جناح ٹاؤن میں پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی، جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے فینز کو اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔
یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، جس میں پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر، دوسرا 15 اکتوبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور آخری میچ 24 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔