شہر قائد میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے لگی ہیں، جس کی وجہ سے موسم معتدل رہنے کی توقع کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، چند روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی اور مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، جن کی رفتار 39.5 کلومیٹر فی گھنٹہ (22 ناٹیکل مائل) ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔