قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے میں ناکام ہو چکی ہے اور ‘جیتنے کا فارمولہ’ بھی کھو چکی ہے۔
ایک مقامی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے، سابق آل راؤنڈر نے بنگلادیش کے خلاف حالیہ سیریز میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانا بھول چکا ہے، کیونکہ ہم طویل عرصے تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو ہوم گراؤنڈ کے طور پر استعمال کرتے رہے۔
حفیظ نے مزید کہا کہ جب یو اے ای ہمارا ہوم گراؤنڈ تھا، تو ہم ٹیسٹ سیریز جیتنے اور عالمی رینکنگ میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم، جب سے ٹیسٹ کرکٹ پاکستان واپس آئی ہے، ہم اس میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔
انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت جیسے ممالک اپنی ہوم کنڈیشنز کا بہترین فائدہ اٹھاتے ہیں، کیونکہ وہ ہمیشہ اپنے گھریلو میدانوں پر کھیلتے آ رہے ہیں، لیکن بدقسمتی سے پاکستان اس میں پیچھے رہ گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان 7 اکتوبر سے ملتان میں تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا، جس کے پہلے دو ٹیسٹ میچز ملتان میں جبکہ تیسرا میچ راولپنڈی میں شیڈول ہے۔