پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے والدین کی دوسری شادی کے حوالے سے بچوں کی ناراضگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
جویریہ عباسی نے رواں سال 15 مارچ کو عدیل حیدر نامی بزنس مین سے دوسری شادی کی تھی، جس کا اعلان انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی نکاح کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں، جویریہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ اگر کسی میاں بیوی میں سے کسی کا انتقال ہو جائے، تو بچے دوسری شادی کے فیصلے پر راضی نہیں ہوتے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ بچے کبھی یہ نہیں کہتے کہ ان کے والدین تنہا ہیں اور انہیں دوبارہ شادی کرنے کی اجازت دی جائے، بلکہ وہ اکثر ناراض ہو جاتے ہیں۔
جویریہ نے کہا کہ بچوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ والدین بھی انسان ہیں اور انہیں بھی ذہنی سکون کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے جب اپنی ازدواجی زندگی میں مصروف ہو جاتے ہیں تو اکثر یہ بھول جاتے ہیں کہ ان کے والدین اکیلے رہ جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر دینِ اسلام اور قانون نے دوسری شادی کی اجازت دی ہے تو پھر اولاد کو اپنے والدین کو جینے کیوں نہیں دیتے؟
جویریہ کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، جس کے بعد ان کی بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی۔ بعد میں 2009 میں ان کی طلاق ہوگئی، اور عنزیلہ اپنی والدہ کے ساتھ رہی۔ جویریہ نے حال ہی میں اپنی بیٹی کی شادی بھی کی ہے۔