لاہور: قومی ٹیم کے کرکٹر بابراعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان قیادت کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، بابراعظم کے ٹی20 اور ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد محمد رضوان کو دونوں فارمیٹس کی قیادت کے لیے مضبوط دعویدار سمجھا جا رہا ہے، جبکہ محمد حارث کو بھی ٹی20 کی قیادت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ بابراعظم صرف ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی کرتے رہیں، اور اس مقصد کے لیے انہوں نے ٹی20 ورلڈکپ کے بعد اپنی رپورٹ میں مختصر فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹانے کا ذکر کیا تھا۔
گیری کرسٹن نوجوان کرکٹرز کو ٹی20 کرکٹ میں آگے لانے کے خواہشمند ہیں، جس کی وجہ سے ٹی20 فارمیٹ کے لیے محمد حارث کو ترجیح دی جا سکتی ہے۔
محمد رضوان کے لیے ون ڈے فارمیٹ کی قیادت کے امکانات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
یاد رہے کہ محمد حارث کو ٹی20 فارمیٹ کی کپتانی کی تجویز سے متعلق حتمی فیصلہ سلیکٹرز اور بورڈ سربراہ کی اجازت کے بعد کیا جائے گا۔