اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اس صدارتی آرڈیننس کے خلاف ایک آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے، جس میں وفاق، وزارت قانون اور سیکریٹری صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دیا جائے اور اس کے بعد پریکٹس پروسیجر کمیٹی کے تمام فیصلوں کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔
مزید یہ کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئینی درخواست کے زیر التوا ہونے تک نئی تشکیل شدہ پریکٹس پروسیجر کمیٹی کو کام کرنے سے روکا جائے اور صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست کے دوران پرانی پریکٹس پروسیجر کمیٹی کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔