راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی رات خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں آٹھ خوارجی ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن کے دوران مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا۔سیکورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔