نیویارک ۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے ملاقات کی ہے ،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملے،دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کےامور پر گفتگو ہوئی۔