اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے اور کمیٹی میں جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس امین الدین خان کو شامل کیا گیا ہے۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، جسٹس منیب اختر کی بجائے، جسٹس امین الدین خان تین رکنی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے رکن ہوں گے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس امین الدین خان کو اس کمیٹی کا حصہ مقرر کر دیا ہے۔سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس پیر کو متوقع ہے، جبکہ پچھلے اجلاس میں آرٹیکل 63- اے کی نظرثانی کی اپیلیں ایجنڈے میں شامل تھیں، لیکن اجلاس مؤخر کر دیا گیا تھا۔