ممبئی: بالی ووڈ کی کامیڈی ہارر فلم ‘استری 2’ نے باکس آفس پر میگا اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، سال 2023 میں ریلیز ہونے والی ہدایتکار ایٹلی کی فلم ‘جوان’ نے باکس آفس پر 584 کروڑ کا بزنس کیا تھا، جبکہ 15 اگست کو ریلیز ہونے والی ‘استری 2’ نے صرف 34 دن میں 586 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔
‘استری 2’ نے یہ ریکارڈ توڑ کمائی کر کے نہ صرف ‘جوان’ کو شکست دی بلکہ یہ ہندی ورژن میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔
فلم کی پروڈکشن کمپنی نے اس کامیابی کی تصدیق کی، جہاں شردھا کپور اور راجکمار راؤ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
باکس آفس تجزیہ کار ترن آدرش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس تاریخی کامیابی کے بعد، ‘استری 2’ کا اگلا ہدف 600 کروڑ کلب میں داخل ہونا ہے۔