کراچی: شہر قائد اور سندھ کے مختلف شہروں میں 11 اور 12 ربیع الاول (16 اور 17 ستمبر) کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے ربیع الاول کے دوران سیکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ پابندی ربیع الاول کے جلسے جلوسوں اور پروگرامز کی وجہ سے نافذ کی گئی ہے۔
سکھر ڈویژن، حیدرآباد، اور دادو میں 11 اور 12 ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، جبکہ گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، جیکب آباد، اور نوابشاہ میں 12 ربیع الاول کو یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔
کراچی کے ضلع شرقی میں بھی 13، 16، اور 17 ستمبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ 13 ستمبر کو چپ تعزیے کے جلوس کی سیکیورٹی کی وجہ سے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔