شنگھائی۔ پاکستان اور چین کے درمیان چمڑے کی صنعت میں تعاون نئی بلندیوں پر پہنچ گیا، چائنا لیدر انڈسٹری ایسوسی ایشن (سی ایل آئی اے) اور پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
معاہدے کے تحت فریقین روابط کو مضبوط بنائیں گے، ایک دوسرے کو تجارتی وفود بھیجیں گے، کاروباری اداروں کے درمیان تعاون بڑھائیں گے۔
آل چائنا لیدر ایگزیبیشن میں چائنا لیدر انڈسٹری ایسوسی ایشن (سی ایل آئی اے) اور پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کے درمیان تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں یہ اعلیٰ سطحی چین پاک چمڑے کی صنعت میں تعاون میں ایک نیا سنگ میل ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب چائنا لیدر انڈسٹری ایسوسی ایشن نے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
ایم او یو کے تحت فریقین روابط کو مضبوط بنائیں گے، ایک دوسرے کو تجارتی وفود بھیجیں گے، کاروباری اداروں کے درمیان تعاون بڑھائیں گے اور چمڑے کی صنعت کی نمائش وغیرہ میں حصہ لیں گے۔