لاہور: ‘زینب کے پاپا’ نے اپنی اسلامی تعلیمات سے بھرپور اور معنی خیز ویڈیوز کے ذریعے پاکستان کے نامور یوٹیوبرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یوٹیوب پر جہاں ڈکی بھائی، کنول آفتاب، سسٹرولوجی، اور معاذ صفدر جیسے مشہور یوٹیوبرز اپنی فیملی وی لاگنگ کے ذریعے شہرت اور آمدنی حاصل کر رہے ہیں، وہیں ‘زینب کے پاپا’ یعنی ارشد خان نے اسلامی اصولوں پر مبنی ویڈیوز بنا کر ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔
ارشد خان، جنہیں ‘زینب کے پاپا’ کے نام سے جانا جاتا ہے، اپنی ویڈیوز میں اسلامی تعلیمات کو مدنظر رکھتے ہیں، اور ان کی اہلیہ پردے میں رہتی ہیں۔ ارشد خان نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کر کے نامور یوٹیوبرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اس دوڑ میں دوسرے نمبر پر ڈکی بھائی ہیں جن کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 7.89 ملین ہے، تیسرے نمبر پر سسٹرولوجی ہیں جن کے 4.69 ملین سبسکرائبرز ہیں، جبکہ چوتھے نمبر پر معاذ صفدر ہیں جن کے سبسکرائبرز کی تعداد 4.15 ملین ہے۔