واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب سے قبل اہم ریلیف مل گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، نیویارک اسٹیٹ کی سپریم کورٹ کے قائم مقام جسٹس جوان مرچن نے ٹرمپ کے خلاف جعلسازی کے الزامات سے متعلق کیس کا فیصلہ صدارتی انتخاب کے بعد تک مؤخر کر دیا ہے۔ اس کیس کا نیا فیصلہ سنانے کی تاریخ 26 نومبر مقرر کی گئی ہے۔
روئٹرز کے مطابق، یہ فیصلہ صدارتی انتخابات پر کسی بھی ممکنہ اثرات سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ رواں سال مئی میں نیویارک کی جیوری نے ٹرمپ کو چونتیس الزامات کا مجرم قرار دیا تھا، جن میں کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی شامل تھی۔