ویلز،مکھیوں کے جھنڈ سے 240بار کاٹے جانیوالے شخص کو بچالیا گیا، اینڈریو پاول نے کہا کہ اتوار کو کاٹے جانے کے بعد “شدید تکلیف” میں تھا، مقامی ہسپتال نے زندگی بچالی۔
57سالہ پاول نے بتایا کہ وہ ابھی حال ہی میں سائیکل کی سواری سے واپس آیا تھا اور مرغیوں کو کھانا دے رہا تھا کہ مکھیوں نے “اس پر حملہ کر دیا”۔
انہوں نے کہا جب میں اپنے گھرکے دروازے تک پہنچا، جو شاید چار سیکنڈ میں تھا، میں مکمل طور پر ڈھانپ چکا تھا ۔
میں سیڑھیاں چڑھ کر اپنے بنگلے میں داخل ہوا، باتھروم میں گیا، شاور چلایا اور باتھ روم مکھیوں سے بھرا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: برطانیہ کی 102 سالہ خاتون کی سکائی ڈائیونگ
“جینا، میری بیوی، پانی کی بالٹیاں پھینک رہی تھی تاکہ مکھیوں کو مجھ سے دور کر سکے۔
“شاور پوری طرح چل رہا تھا اور اس نے کہا کہ میری پیٹھ مکھیوں کا قالین بن چکی تھی۔”
مسٹر پاول کا خیال ہے کہ ممکن ہے مکھیوں کا گھونسلا اس وقت disturb ہو گیا جب ایک مقامی کسان اپنے کھیتوں کی فصل کاٹ رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ مکھیوں کا گھونسلا ابھی بھی وہاں موجود ہے، کیونکہ وہ “باہر جانے سے اتنے خوفزدہ” تھے۔
مسٹر پاول نے کہا کہ ان کے مقامی مائنر انجریز یونٹ (MIU) نے “100فیصد” ان کی زندگی بچائی، ساتھ ہی ان کے دوست نے جو ان کا کال سن کر انہیں وہاں لے آیا۔
“اگر MIU نہ ہوتا، تو میں یہاں نہ ہوتا۔”