کراچی – ۔کراچی کے بین الاقوامی جناح ہوائی اڈے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیاہے، جہاں اینٹی نارکوٹکس فورس کا ایک سنائفر کتا حادثاتی طور پر ہلاک ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت ہوا جب کتا ایک محدود علاقے میں داخل ہو گیا۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر سائیڈ ٹیم نے کتّے کو پکڑنے کی کئی کوشش کی ، لیکن آخرکار اسے گولی مارنے پر مجبور ہونا پڑا تاکہ ہوائی جہازوں کی کارروائیوں کو کسی ممکنہ خطرے سے بچایا جا سکے۔
کنٹرول ٹاور کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ٹیم کتّے کو قابو کرنے کی کوشش کر رہی تھی، اور پھر اس نتیجے پر پہنچی کہ کتے کو گولی مارنا ضروری ہے تاکہ وہ ٹیکسی وے اور رن وے تک نہ پہنچ سکے۔
گولی مارنے کے بعد، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ ممکنہ طور پر ہوائی اڈے کے ایک سکیورٹی افسر کی غلطی کا نتیجہ تھا، جس نے کتے کو ایک بے گھر جانور سمجھ لیا تھا۔
واقعے کے وقت، کتا پارکنگ بے نمبر 25 میں تھا، جہاں ایک اتحاد ایئر ویز کا طیارہ پارک کیا جا رہا تھا۔