تامل فلموں کے سپر اسٹار الو ارجن نے اپنی نئی فلم ’پشپا 2‘ کے لیے بے حد معاوضہ وصول کیا ہے، جس کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ’باہوبلی‘ اور ’پشپا‘ جیسی بلاک بسٹر فلموں نے نہ صرف باکس آفس کے ریکارڈز توڑے بلکہ ان میں کام کرنے والے اداکاروں نے بھی بھاری معاوضے وصول کیے، جن میں الو ارجن سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، الو ارجن اس وقت بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی فلم ’پشپا 2‘ کے لیے 300 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے، جو کہ بالی وڈ کی کئی بڑی فلموں کے کل بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔
اس سے پہلے، تامل فلموں کے لیجنڈ اداکار رجنی کانتھ نے اپنی فلم ’جیلر‘ کے لیے 250 کروڑ روپے معاوضہ لیا تھا۔
17 نومبر کو الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا، جسے تیلگو، ہندی اور تامل زبانوں میں یوٹیوب پر جاری کیا گیا اور صرف چند گھنٹوں میں ہی کروڑوں ویوز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
’پشپا 2: دی رول‘ 5 دسمبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی، جسے دیکھنے کے لیے فلم بین بے حد بے قرار ہیں۔