اسلام آباد۔نئے چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور جسٹس یحییٰ آفریدی کی والدہ کو ان کی نشست پر جا کر مبارکباد دی
ا س دوران آرمی چیف اور جسٹس یحییٰ آفریدی کی والدہ کے درمیان مکالمہ ہوا ،آرمی چیف نے کہا کہ آنٹی آپ کو بیٹے کے چیف جسٹس پاکستان بننے پر بہت بہت مبارک ہو۔جس پر چیف جسٹس کی والدہ نے کہا کہ آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو، ہم سب کی دعاو¿ں سے میرا بیٹا چیف جسٹس کے عہدہ پر فائز ہوا ہے،یہ ہم لوگوں کے لئے فخر کا لمحہ ہے ہے
اس دورن آرمی چیف عاصم منیر نے کہا کہ ہمارے لیے بھی جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا فخر کی بات ہے،پاک فوج کے ایک شاندار اور اعزازی شمشیر لینے والے افسر کا بیٹا آج چیف جسٹس پاکستان بنا ہے
یاد رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد پاک فوج میں کیپٹن اور سینڈھرسٹ ملٹری اکیڈمی انگلینڈ کے گریجویٹ تھے،جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد نے بعد ازاں پاک فوج چھوڑ کر سول سروس جوائین کی تھی،وہ گریڈ 22 پر ترقی پاکر چیف سکریٹری اور سکریٹری داخلہ بھی رہے