اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان مہنگائی، معاشی بے یقینی اور عالمی چیلنجز کے باوجود اپنے لوگوں کی زندگی کو مزید آسان بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر ایک ایسی دنیا کے لیے کوششیں کر رہے ہیں جہاں ہر فرد کے لیے کامیابی کے مواقع یکساں ہوں۔ غربت کا خاتمہ صرف ایک اخلاقی فرض نہیں بلکہ پائیدار ترقی اور سب کے لیے امن و خوشحالی کے حصول کے لیے بھی بنیادی شرط ہے۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ ان کی حکومت کی ہر پالیسی عوام کی فلاح و بہبود کے گرد گھومتی ہے۔ حکومت نے سماجی تحفظ کے اقدامات کے ذریعے غربت کے خاتمے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو غربت سے نکالنا صرف فوری ریلیف فراہم کرنے تک محدود نہیں، بلکہ انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانا بھی ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کمیونٹیز، خاص طور پر خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ غذائی تحفظ اور رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے طویل مدتی اقتصادی ترقی کی پالیسیوں پر کام جاری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی ایم یوتھ بزنس، ایگریکلچر لونز، اور مفت آئی ٹی ٹریننگ جیسی منصوبے لاکھوں خاندانوں کی زندگیوں کو بدل رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 17 پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) میں غربت کا خاتمہ سرفہرست ہے، جس کے حصول کے لیے پاکستان پوری طرح پرعزم ہے۔ وہ عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں اور جامع ترقی، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور ماحولیاتی پائیداری کے اہداف کے حصول کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
وزیراعظم نے ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جو غربت کے خاتمے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مقصد اور عزم کے ساتھ مل کر ہم ایک ایسا مستقبل بنا سکتے ہیں جہاں ہر فرد کو ترقی اور کامیابی کا موقع ملے۔
آخر میں، انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے اس مقصد کے لیے اپنی غیر متزلزل لگن کا اعادہ کرتے ہوئے معاشرے کے تمام شعبوں کو خوشحال، مساوی اور جامع دنیا کی تعمیر میں تعاون کی دعوت دی۔