اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، اسلام آباد میں 30 اضافی ناکے لگا کر ان میں 1 ہزار 287 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ان ناکوں کی نگرانی 4 ایس پیز اور 43 ڈی ایس پیز کر رہے ہیں۔ ایمبیسی روڈ، سروردی روڈ، سری نگر ہائی وے، ناظم الدین روڈ، آغا خان روڈ، قائد اعظم یونیورسٹی چوک، اور شاہدرہ روڈ پر ناکے لگائے گئے ہیں۔
مزید برآں، نیلور سے بری امام، سیکٹر ایف سکس 3 کارنر پر بھی ناکہ لگایا گیا ہے جبکہ فیصل چوک، فیصل ایونیو، اور نواز چوک میں بھی اضافی ناکے قائم کیے گئے ہیں۔ جناح ایونیو، ڈی واٹسن فضل حق، اور جی سیون لوپ پر بھی ناکے لگائے گئے ہیں۔ فیصل ایونیو، شکر پڑیاں، اور پریڈ گراؤنڈ کے قریب بھی اضافی ناکے لگائے گئے ہیں۔
ناکوں کا بنیادی مقصد شہریوں کو ریڈ زون، جناح ایونیو کی طرف جانے سے روکنا ہے۔ اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کو دونوں اطراف سے بند کیا گیا ہے۔ راولپنڈی سے ڈبل روڈ کے ذریعے نائنتھ ایوینیو سروس روڈ کو متبادل راستے کے طور پر کھولا گیا ہے، جبکہ فیض آباد سے آئی ایٹ سروس روڈ بھی کھلا ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لہترار روڈ بھی بند کر دیا ہے، لیکن راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک کے لیے تمام سروس روڈز کھلے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق، راولپنڈی سے اسلام آباد آنے جانے والے سروس روڈز پر رش موجود ہے، لیکن راستے کھلے ہیں۔ نائنتھ ایوینیو کا آئی ایٹ کی جانب فیض آباد آئی جے پی روڈ کے ذریعے سروس روڈ سے گاڑیوں کا راستہ بھی کھلا ہے۔